عوامی تحریک کی ایم کیو ایم، اے این پی، جے یو پی کو 31 جولائی کے مشاورتی اجلاس کیلئے دعوت

دعوت خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں کراچی جانے والے وفد نے دی
سیاسی جماعتیں ملک اور عو ام کو مسائل کی دلدل سے نکا لیں، خرم نواز گنڈا پور

لاہور (27 جولائی 2016) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو 31 جولائی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے 31 جولائی کے اجلاس کے سلسلے میں سندھ اور کراچی کا دور ہ کیا، عوامی تحریک سندھ کے نائب صدر محمد رضا سیال اور راجہ زاہد محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے ایم کیو ایم، اے این پی، جے یو پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں 31 جولائی کو ہونیوالے اپوزیشن اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک نے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس وقت انتہائی نازک اور مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے مکمل طورپر مایوس ہو چکے ہیں۔ ان حالات میں اپوزیشن جماعتوں، محب وطن سیاسی رہنماؤں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل دیں۔ اے این پی، ایم کیو ایم، جے یو پی نورانی کے رہنماؤں نے 31 جولائی کے اجلاس میں شمولیت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ا س وقت مثبت سوچ رکھنے والے سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کا مل کرملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرنا نا گزیر ہو چکا ہے، 31 جولائی کے اجلاس میں شریک ہونگے اور وسیع تر مشاورت کے بعد ملک اور عوام کی بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top