پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان عمر ریاض عباسی کا دورہ تہران

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان عمرریاض عباسی نے ایران کے شہر تہران کے کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ تہران دورے کے دوران سحر اردو ٹی وی تہران کی جانب سے عمر ریاض عباسی کو مشرق وسطی کے حوالے سے بہترین تجزیہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ تہران میں ’’عالمی حسینیہ کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے ایک ہفتے کے دورے پر ایران گئے تھے۔ جہاں انہوں نے مختلف سیمینارز میں شرکت کی۔ تہران انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجیک اسٹڈیز کا دورہ بھی کیا۔

کامیاب دورہ تہران اور ایوارڈ ملنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمر ریاض عباسی کو فون پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، انچارج ایران ریلیشنز ڈیسک سہیل احمد رضا، ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، مصطفی خان، ابرار رضا ایڈووکیٹ، قاضی شفیق اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے بھی عمر ریاض عباسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تہران سے وطن واپسی پر عمر ریاض عباسی نے ثقافتی کونصلیٹ ایران اسلام آباد سے ملاقات کی اور اس دورہ کا اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی تحریک کے رہنماوں نے کہا کہ عمر ریاض عباسی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ ان کی علمی، صحافتی، ثقافتی اور سیاسی خدمات قابل تحسین ہیں۔

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top