ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد اختر مکی کی وفات پر اظہار تعزیت

راجہ فخر الزمان منہاجین (سعودی عرب) اور قمرالزمان منہاجین (سعودی عرب) کے والد گرامی سعودی عرب میں تنظیم کے بانی راہنما محمد اختر مکی اپنے آبائی گاوں گنجیال قائد آباد (پاکستان) میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور تمام مرکزی قائدین نے اختر مکی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

جی ایم ملک نے فخر الزمان منہاجین سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اختر مکی نیک، صالح، متقی، پرہیز گار اور خوف خدا رکھنے والے انسان تھے۔ وہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور غوث پاک کے غلام تھے۔ ہم سب ان کی بخشش و مغفرت اور جنت میں بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور قرب وجوار سے تنظیمی و تحریکی عہدیداران اور کارکنان نے مرحوم کے جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم کی رسم سوئم 23 اکتوبر 2016ء کو ان کے آبائی گاوں میں ادا کی گئی، جس میں علامہ غلام ربانی تیمور، محمد وسیم افضل اور محمد منشا مغل نے مرکز کی طرف سے شرکت کی۔ اختر مکی کے بیٹوں سے تعزیت کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

راجہ فخر الزمان: 0092-300-3973865 پاکستان
راجہ قمرالزمان:00966-53093979 سعودی عرب

رپورٹ: محمد وسیم افضل (سیکرٹری DFA)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top