نظامت تربیت کے زیراہتمام شریعہ کالج میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن نے 17 نومبر 2016 کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں نظامتِ تربیت کے ڈائریکٹر علامہ غلام مرتضی علوی، نائب ناظم علامہ محمود مسعود اور منہاج الدین قادری نے تربیتی لیکچرز دیے۔

غلام مرتضی علوی نے تربیتی لکچر دیتے ہوئے کہا کہ منہاجینز تحریک منہاج القرآن کا ہراول دستہ ہیں اور آج منہاجینز کو اپنی تربیت کو افکار کو مزید پختگی دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے منہاجینز کو دنیا میں عملی میدان میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور انہیں ہر فیلڈ میں خود کو منوانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوالٹی ایجوکیشن کے لیے ملک میں منہاج یونیورسٹی کی صورت میں ایک مثالی ادارہ قائم کیا ہے۔ آج اس ادارے کے طلبہ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس تعلیمی ادارے سے دین و دنیا کے جدید علوم کو متعارف کرایا ہے۔ جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ کے قیام کا مقصد طلبہ کے اندر فکری و تحریکی انداز فکر کو مزید پروان چڑھانا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top