کراچی: لانڈھی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کراچی لانڈھی ٹاؤن کے زیراہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ علی اختر اعوان نےکی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کراچی کے رہنماؤں اور علماء مشائخ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک ہوئی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔

علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساری انسانیت کیلئے رحمت اللعالمین ہیں آپکی تعلیمات بھی ساری انسانیت کیلئے ہیں۔ کامیاب زندگی کیلئے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ آج ہم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو چھوڑ کر دنیاوی مفادات اور ہوس کو اپنا سب کچھ بنا لیا ہے۔ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے روگردانی خسارے کا سودا ہے۔

علامہ اختر اعوان نے کہا صرف نماز، روزہ، حج، عمرہ، یا تسبیح کرنا ہی عبادت نہیں بلکہ انسانیت کی بھلائی کیلئے کام کرنا عبادات کی اصل روح ہے، کیونکہ اسلام کے مطابق پڑوسیوں کو نقصان پہنچانے اور تکلیف دینے والا مومن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا بھی ایمان ہے۔ آج ہم نے دین کی اصل کو بھلا کر رسومات اور خرافات کو زندگی کا حصہ بنا لیا ہے ایسے میں زندگی اور معاشرہ بربادی کی طرف جا رہا ہے۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top