پیر علاؤ الدین صدیقی کی وفات پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا گہرے غم کا اظہار

اسلام اور انسانیت کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی : سربراہ عوامی تحریک
ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر رہنماؤں کا دلی تعزیت کا اظہار

لاہور (03 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف روحانی شخصیت پیر علاؤ الدین صدیقی نقشبندی (نیریاں شریف) کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پیر علاؤ الدین صدیقی ک نے عمر بھر اسلام اور انسانیت کی خدمت کی، انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ایک با عمل صوفی اور درد دل رکھنے والے سچے اور کھرے مسلمان تھے، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پیر علاؤ الدین صدیقی نے روحانیت کے چراغ روشن کیئے، تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے لاکھوں وابستگان پیر علاؤ الدین صدیقی کے خانوادے اور عقیدتمندوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی انکے وابستگان اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے، دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، جی ایم ملک، علامہ فرحت حسین شا ہ اور منہاج القرآن عوامی تحریک کے دیگر مرکزی و صوبائی راہنماؤں نے بھی پیر علاؤ الدین صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top