منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی کے والد کا سوئم

تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی کے والد کا سوئم 9 فروری 2017ء کو انکی رہائش گاہ جہانگیر روڈ پر ہوا۔ سوئم میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، ملت کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے راہنماوں سمیت اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی شخصیات، علماء مشائخ، نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست الحاج خواجہ محمد اشرف، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء علامہ فیروز الدین رحمانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء قیصر اقبال قادری، راو کامران محمود، سید ظفر اقبال، الیاس مغل، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے بشیر خان مروت، راو محمد طیب، شاہد ملک، مسعود احمد، منہاج القرآن علماء کونسل کے مفتی مکرم قادری، منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے ناظم ملک سلیم احمد، علامہ رانا نفیس، جنید باوانی، آصف پی پی سمیت دیگر قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد نائب امیر تحریک منہاج القرآن نعیم انصاری نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ والدین اولاد کیلئے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں، انکی شفقت سایہ، دعائیں، تربیت اولاد کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔ جس گھر سے ماں باپ کا سایہ اٹھ جائے اس گھر کی رونقیں ویران ہو جاتیں ہیں بزرگوں سے گھروں میں رونق اور برکتیں رہتیں ہیں۔ انھوں نے کہا مرنے کے بعد انسان کا عمل ختم ہو جاتا ہے مگر نیک اولاد جو والدین کیلئے دعائے مغفرت کرتی ہے وہ والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔ والدین کی قدر انکی موت کے بعد ہی پتہ چلتی ہے جنکے والدین زندہ ہیں انکی خدمت کر کے جنت کا حصول ممکن ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top