منہاج القرآن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب 19 مارچ کو ہو گی

مورخہ: 11 مارچ 2017ء

23 غریب جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے، 2 غیر مسلم جوڑے بھی شامل ہونگے
15 انتظامی کمیٹیاں قائم، تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی شخصیات شریک ہونگی، سید امجد علی شاہ

لاہور (11 مارچ 2017) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب 19 مارچ 2017 ء (اتوار ) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ 23غریب جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونگے، تیاریوں کیلئے 15 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک سینکڑوں غریب، بے سہارا یتیم بچیاں پیار گھر سدھار چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی بیٹیاں ہاتھوں میں مہندی کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہیں اس اہم سماجی مسئلے کے حل کیلئے تحریک منہاج القرآن پورے ملک کے مختلف شہروں میں ضلعی سطح پر شادیوں کی اجتماعی تقاریب کا انعقاد کرتی ہے۔ جب کہ مرکزی سطح پر لاہور میں شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ دلہن کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت کا سامان تحفے میں دیتے ہیں اور فی بارات 60 مہمانوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا جاتاہے۔ 19 مارچ کو ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 2غیر مسلم جوڑوں کی شادی بھی کرائی جائے گی۔ جن کے نکاح کیلئے ان کے مذہبی رہنما موجود ہونگے جبکہ مسلم جوڑوں کے نکاح کیلئے منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں کی خدمات لی جائینگی۔ اجلاس میں شاہد لطیف، جواد حامد، شہزاد رسول، خرم شہزاد، ایوب انصاری، شیخ آفتاب، سعید شاہ، سعید اختر و دیگر موجود تھے۔ امجد شاہ نے کہا کہ 19 مارچ کو ہونے والی تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیات شرکت کرینگی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top