اقبال اور قائد اعظم کے پاکستان پر بدعنوان عناصر مسلط ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

قوموں کی بقا خود احتسابی میں ہے مگر حکمران خود کو احتساب سے بالا سمجھتے ہیں، سربراہ عوامی تحریک

اقبال اور قائد اعظم کے پاکستان پر بدعنوان عناصر مسلط ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور (21 اپریل 2017) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ اور قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان پر بدعنوان عناصر مسلط ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان دن بدن سیاسی، معاشی، اخلاقی اعتبار سے انحطاط کا شکار ہے۔ انہوں نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وفات پر اپنے بیان میں کہا کہ حکیم الامت نے کہا کہ تھا کہ قوموں کی بقا کا راز خود احتسابی میں پنہاں ہے مگر حکمران خود کو احتساب سے بالا سمجھتے ہیں اور کچھ نادان کرپٹ حکمرانوں کیلئے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت محاسبہ، جوابدہی اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہے مگر یہ سب ناپید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے میں علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے جس شعر کو پانامہ کیس کے فیصلہ کا حصہ بنایا گیا ہے وہ حکمرانوں اور عوام کے لئے نہایت سبق آموز اور قابل عمل ہے۔ معاشرتی انحطاط اور زوال ہمارا مقدر اس لئے بنا کیونکہ معاشرہ خود احتسابی کے عمل سے دور ہوتا چلاگیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top