طالبان ترجمان کے انکشافات کو کلبھوشن معاملے کی طرح ضائع نہ کیا جائے۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک

کوپن ہیگن (اسپیشل رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے ترجمان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار ہونے والے ترجمان، احسان اللہ احسان کے انکشافات ہولناک ہیں۔ قومی سلامتی کے ادارے نہ صرف ان سیاسی جماعتوں کے خلاف تحقیقات کرے جن کے بارے میں راء سے فنڈز لینے کا انکشافات کیاگیا ہے بلکہ اس معاملے کو عالمی فورمز پہ اٹھائے کہ کیسے ہمسایہ ممالک، پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی اور فنڈنگ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل، کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت پاکستان عالمی سطح پرپاکستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف اپنا مضبوط مؤقف دے سکتی تھی۔

احسان اللہ احسان کی گرفتاری اور دہشت گرد گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر ہم پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ طالبان ترجمان کے انکشافات دہشت گردی کے متبادل بیانیے کی اہمیت کو بخوبی واضح کرتے ہیں کہ کیسے یہ لوگ ہمارے نوجوانوں کو قرآن و حدیث کی غلط تشریحات کرکے گمراہ کررہے ہیں۔ اس متبادل بیانیہ پہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیئے مکمل تعلیمی نصاب کو ملک بھر میں رائج کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top