فراڈ ثابت وزیر اعظم استعفیٰ کب دیں گے، جیل کب جائیں گے؟ خرم نواز گنڈا پور

جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کی روشنی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا ٹرائل چاہتے ہیں: سیکرٹری جنرل PAT
11 جولائی عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

لاہور (10 جولائی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں جعلی کاغذات اور فراڈ سامنے آ گیا قوم جاننا چاہتی ہے اب وزیر اعظم استعفیٰ کب دیں گے اور جیل کب جائینگے؟انہوں نے کہا کہ رپورٹیں پہلے بھی بہت تیار ہوئیں جن میں ایک جسٹس باقر نجفی کے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ بھی ہے جو تین سال سے درازوں میں پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ جسٹس باقر نجفی کمشن رپورٹ کی روشنی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا ٹرائل کب ہو گا؟۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوان اور قاتل خاندان کا عبرت ناک انجام دیکھنا چاہتے ہیں دیگر جماعتوں کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں مگر ہماری ان سے دشمنی ہے کیونکہ انہوں نے ہمارے کارکنوں کا قتل عام کیا ہے انکی مکمل گرفت اور مکمل انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کا پورا خاندان ایک سال سے جھوٹ بول رہا تھا بالآخر سامنے آ گیا کہ انہوں نے ملک کولوٹا لہذا نواز شریف کے ساتھ ساتھ دفاع کرنے والے وزیر اعلیٰ اور وزراء بھی اخلاقی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفیٰ ہو جائیں۔ دریں اثناء آج 11 جولائی عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top