راؤ عارف رضوی اور یامین مصطفوی کی والدہ کی قل خوانی

مورخہ: 23 اگست 2017ء

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر راؤ عارف رضوی اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے رکن محمد یامین مصطفوی کی والدہ مرحومہ کی رسم قل 23 اکست 2017 کو ملتان کے نواحی علاقہ کوٹ عباس شہید کی جامع مسجد عثمانیہ میں ہوئی۔ قل خوانی میں جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما اور جگر گوشہ غزالی زماں حضرت علامہ سید طاہر سعید کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔

قل خوانی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما طاہر عرفان، چوہدری قمر عباس دھول، ڈاکٹر عمران مصطفے کھوکھر، علامہ صدیق سعیدی، علامہ عزیز الرحمن قادری ،علامہ مختار علی قادری، علامہ نصیر بابر، قاری محمد نواز نقشبندی، قاری محمد اعجاز قادری، رکن الدین ندیم حامدی، راؤ محمد اسحاق، چوہدری عبدالغفار سنبل، ظفر آفتاب بھٹی، سجاد نقشبندی، خواجہ محمد احمد، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، راؤ محمد اسلام، فاروق علی، شرافت علی، محمد یامین مصطفوی کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد پروگرام کا آغاز قاری اعجاز قادری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ چئیرمین منہاج نعت کونسل ملتان سجاد نقشبندی انصاری نے ثنا خوانی کی۔ مقررین میں علامہ نصیر احمد بابر صدر منہاج القرآن علما کونسل لودھراں، علامہ صدیق احمد سعیدی خانیوال، علامہ مختار علی قادری ناظم منہاج القرآن علما کونسل شہداد پور نےاظہار خیال کیا۔

ملتان شریف سے جگر گوشہ غزالی زماں حضرت علامہ سید طاہر سعید کاظمی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے قرآن مجید میں موت و حیات کا فلسفہ انسانی تربیت اور عبرت حاصل کرنے کیلئے بیان فرمایا ہے۔ ایصال ثواب کی محافل وفات پا جانے والوں کیلئے مغفرت کا ذریعہ ہیں۔ جس طرح انسان دنیا میں اپنی جائیداد و مال و متاع بناتا ہے، اسی طرح آخرت کا مال و متاع بندے کے نیک اعمال ہیں، لیکن نیک اعمال بوسیلہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی قبولیت کا درجہ حاصل کریں گے۔

دریں اثناء جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر کنور محمد صدیق نے وفد کے ہمراہ کوٹ عباس شہید میں راؤ محمد عارف رضوی سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔ قاری عبدالغفار نقشبندی اور مولانا غلام مصطفے فردوسی نے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا۔ پروگرام کے اختتام صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی شاہ نے خصوصی دعا کرائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top