یہ تاثر ہے اشرافیہ کے خلاف فیصلے دینے والے جج ٹرانسفر ہوجاتے ہیں: عوامی تحریک وکلاء ونگ

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی اچانک ٹرانسفر پر حیرت ہے: عوامی تحریک وکلاء
عوامی تحریک وکلاء ونگ کا ہنگامی اجلاس، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ ودیگر کی شرکت

لاہور (3 نومبر 2017) پاکستان عوامی تحریک وکلاء ونگ کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی تحریک کے سینئر وکلاء نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، محمد ناصر اقبال ایڈووکیٹ، یاسر ملک ایڈووکیٹ، مستغیث جواد حامد ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی اچانک ٹرانسفر پر حیرت ہے، جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ تاثرہے اشرافیہ کے خلاف فیصلے دینے والے جج ٹرانسفر ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے آنے سے قاتلوں کے چہرے بے نقاب ہوں گے اور انصاف کا راستہ ہموار ہو گا، انہوں نے کہا کہ حکومتی وکلاء دلائل کی بجائے داستانیں سنا کر قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں، کیس کا مرکزی نقطہ صرف ایک ہی ہے کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ پبلک ڈاکو منٹ ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ریاست قاتلوں کی بجائے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں الٹ معاملہ چل رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزم ہیں، باقر نجفی کمیشن بناتے وقت وزیر اعلی پنجاب نے خود کہا تھا کہ اگر کمیشن نے میری طرف اشارہ بھی کیا تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔ اب ان کا بار بار یہ کہنا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عدالتی تحقیقات نہیں اورحکومت کمیشن کی فائنڈنگز پر عمل کرنے کی پابند نہیں کھلی لاقانونیت اور انصاف کا خون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے کہ مظلوموں کے ساتھ انصاف ہو گا اور قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top