عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہو گی، تیاریاں شروع کر دی گئیں: احمد نواز انجم

محسن انسانیت ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے بلند تر ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
منہاج القرآن کے زیر اہتمام ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے جائینگے

لاہور (6 نومبر2017) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ 34 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی، اس حوالے سے دنیا بھر سے علماء، شیوخ و دیگر مندوبین شریک ہوں گے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ محسن انسانیت کی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے بلند تر ہے، امسال اسلامیان پاکستان انتہائی جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ میلاد النبی ﷺ کی محافل منعقد کر کے ختم الرسل، ، نبی آخر الزمان ﷺ کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے خلاف سازش کرنے والے اور ایمانی اساس پر حملہ کرنے والے عناصر ذہن نشین کر لیں کہ جب تک آقا ئے دوجہاں کے نام لیوا زندہ ہیں ان کے مذموم عزائم پورے نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے خلاف حکومتی سازش کے تمام کردار بے نقاب کیے جائیں اور حکمرانوں کی اپنی بنائی تحقیقات کمیٹی کی رپورٹ پبلک کی جائے ورنہ شدید ردعمل کے لیے حکمران تیار رہیں۔

انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تمام بڑے شہروں میں ہزاروں مقامات پر بسلسلہ استقبال ماہ ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے گی۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سمیت تمام صوبائی دفاتر میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی روزانہ مغرب کی نماز کے بعد ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائیگا اور درود و سلام کی مسحور کن صداؤں میں مشعل بردار جلوس نکالے جائینگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top