القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے فیصلے سے امت مسلمہ کو مایوسی ہوئی : ڈاکٹر طاہرالقادری

فیصلہ سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کو دھچکا لگے گا، فیصلہ پر نظر ثانی ناگزیر ہے، بیان

لاہور (7 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت بنائے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، امت مسلمہ کو اس فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ اس سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔ امت مسلمہ امریکہ سے ثالثی کے کردار کی توقع رکھتی تھی مگر یہ فیصلہ ان توقعات کے برعکس ہے۔ یہ فیصلہ قیام امن کی کوششوں کے منافی ہے۔ نظر ثانی ناگزیر ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top