پہلی عالمی اسلامک اکنامکس فنانس کانفرنس 3 جنوری کو شروع ہو گی

کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائشیاء سے معاشی ماہرین شرکت کرینگے
اعزاز کی بات ہے کانفرنس کی میزبانی منہاج یونیورسٹی لاہور کر رہی ہے : ڈاکٹر حسین محی الدین

لاہور (27 دسمبر 2017) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام پہلی عالمی اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس 3 اور 4 جنوری کو لاہور میں ہو گی، کانفرنس میں پاکستان، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت عالمی معیشت و اقتصادیات کے ماہرین خطاب اور مقالہ جات پیش کرینگے۔ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد، مسلم ممالک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے ٹھوس تجاویز اور حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔

کانفرنس کے میزبان وائس چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین ہونگے۔ کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی اسلامک اکنامکس انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد اور میزبانی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر غور طلب ہے کہ اس وقت عالم اسلام معدنی وسائل اور افرادی قوت کے اعتبار سے مالا مال ہے اس کے باوجود عالم اسلام اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں بلکہ اغیار کا دست نگر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام کے سکالرز، معاشی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھیں، معاشی دلدل سے باہر نکلیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top