جنوبی افریقہ: پاکستانی ہائی کمشنر سے منہاج القرآن کے عہدیداران کی ملاقات

پاکستانی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ ڈاکٹر سہیل خان نے 05 جنوری 2018 کو جنوبی افریقہ کے شہر مٹاٹا ایسٹرن کیمپ کا تین روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان سے منہاج القرآن ایسٹرن کیپ کے سیکرٹری جنرل چوہدری اصغر وڑائچ، سیکرٹری پبلک ریلیشنز فیاض اکبر جوندہ، ناظم دعوت علامہ محمد لطیف چشتی اور فنانس سیکرٹری حافظ نور احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مٹاٹا میونسپلٹی کے میئر، پاکستانی کمیونٹی کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک تھے۔ شرکاء کو جنوبی افریقہ کے انقلابی قائد اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں علامہ محمد لطیف چشتی نے مٹاٹا میں اسلامک سنٹر کی ضرورت کے پیشِ نظر ایسٹرن کیپ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرانتظام اسلامک ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی درخواست کی جسے لوکل اتھارٹیز نے بےحد سراہا اور پروجیکٹ میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کمیونٹی کو آپس میں اتفاق واتحاد پیداکرنے پر زور دیا اور شرکاء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل مجوزہ تعلیمی پروجیکٹ کیلئے تعاون کی تاکید کی۔ اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top