قرآن حکیم رواداری، انصاف اور آزادی کا چارٹر ہے: علامہ رانا محمد ادریس

عدل وانصاف انسانیت کی خوشحالی اور بقاء کا سب سے بڑا ذریعہ ہے
جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب

لاہور (26 جنوری 2018) انصاف معاشرے میں ہر فرد کی ضرورت ہے جو اسے اس کے در پر ملنا چاہیے۔ بے انصافی، انتشار، خلفشار اور خونریزی لے کر آتی ہے، عدل وانصاف امن بھائی چارے اور اخوت کو لاتا ہے۔ جس معاشرے میں عدل وانصاف مہنگا ہو جائے اس معاشرے میں بدامنی سستی ہوجاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعہ کا خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعزیرات قرآنی احکامات ہیں۔ رسول اکرم ﷺ کے ارشادات اور عمل ان کی عملی تفسیر ہیں، قرآن حکیم رواداری، انصاف اور آزادی کا چارٹر ہے۔ قرآن معاملات زندگی میں سچائی اور انصاف کی تعلیم دینے والی عظیم کتاب الٰہی ہے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انبیاء کرام و رسل عظام کی بعثت کا سب سے بڑا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں عدل قائم کرنا بھی ہے۔ عدل و انصاف کے ذریعے ایک معاشرہ پوری طرح سے پر امن اور فلاحی معاشرہ بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عدل وانصاف انسانیت کی خوشحالی اور بقاء کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ پوری نوع انسانی کے لیے رول ماڈل ہیں۔ رسول رحمت ﷺ سے محبت کرنیوالوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں کردار وگفتار کے حوالے سے اہم نقوش چھوڑے ہیں، خلفائے راشدین نے بھی ہمیشہ عدل و انصاف کو پہلی ترجیح دی جس کی وجہ سے ان کے ادوار میں امن قائم تھا۔ خلفائے راشدین کا عدل و انصاف انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top