لودھراں: ماہانہ درس عرفان القرآن کی تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام 19 اپریل 2018 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ نظامتِ دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے درسِ عرفان القرآن کی تقریب سے خطاب کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غضنفر حسنین نے کہا ہے کہ واقعہ معراج امت مسلمہ کے لیے فخر کا ایسا استعارہ ہے جو دیگر امتوں سے اسے ممتاز کرتا ہے۔ سفرِ معراج نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ ہے جس میں آپ کی فضیلت کا اظہار ہے۔ قیامت تک واقعہ معراج کا ڈنکا بجتا رہے گا اور اس کی مختلف تعبیرات و تشریحات انسانیت کے سامنے آتیں رہیں گی۔

عرفان القرآن کی تقریب میں راؤ محمد اسحاق خان، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک یوسف چنڑ، ملک سلطان آرائیں، راؤ محمد اشتیاق خان، محمد اسماعیل مہر آبادی، خواجہ محمد رفیق صدیقی، حافظ محمد ارشاد، قاری محمد عابد، ملک اسلم حماد، چوہدری محمد جہانزیب، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، عابد حسین جوئیہ، سید مدثر شاہ بخاری، خواجہ محمد احمد قادری، سید گلزار شاہ، سید حسن شاہ، سید خلیل حسن شاہ، مہر سہیل، ملک محمد اختر، راؤ محمد اخلاق، نادر حسین سہروردی، چوہدری امیر علی، کاشف علی مصطفوی، مرزا محمد عیش، اقبال نیاز سکھیرا، محمد شکیل، محمد ارسلان اور محمد سہیل سمیت تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top