اسلام ایک کامل دین، ابدی ضابطہ حیات ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 04 مئی 2018ء

رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات میں انسانیت کو درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہے
نااہلوں کو عہدے سپرد کرنا بھی خیانت اور بددیانتی ہے، جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور (4 مئی 2018) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمدادریس نے کہا ہے کہ اسلام ایک کامل دین اور ابدی ضابطہ حیات ہے، رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات میں انسانیت کو درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہے، محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ نے جو تعلیمات عطاء کیں ان میں تمام مسائل کا حل اور ہر عہد کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا جامع دستور موجود ہے، حضور ﷺ نے عبادات، معاملات، اخلاقیات، تہذیب و تمدن، دین و دنیا کے تمام مسائل میں انسانیت کی رہنمائی فرمائی، انسانیت کو جامع دستور اور ابدی ضابطہ حیات بھی عطا فرمایا۔ حضور ﷺ نے نظام سیاست و طرز حکمرانی کی بنیاد عدل، مساوات، انسان دوستی، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، فرض شناسی، خود احتسابی، دیانت اور امانت کے اعلیٰ اصولوں پر استوار کی، امانت داری ایمان کا حصہ ہے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نااہلوں کو عہدے سپرد کرنا بھی خیانت اور بددیانتی ہے، اس سے نظام زندگی درہم برہم ہو جاتاہے، رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ’’جب دیکھو کہ کاموں کی ذمہ داری ایسے لوگوں کے سپرد کر دی گئی جو ان کے اہل نہیں تو پھر قیامت کا انتظار کرو‘‘ ہماری ذمہ داری ہے کہ نااہل لوگوں کو کوئی ذمہ داری، عہدہ یا منصب سپرد نہ کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top