تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 30 روزہ دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری

مورخہ: 21 مئی 2018ء

اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے : علامہ محمد لطیف مدنی
دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سبب حقیقی اسلامی تعلیمات سے بے خبری ہے
علامہ اعجاز ملک اعوان، علامہ غلام ربانی تیمور کا دروس عرفان القرآن سے خطاب

Duroos e Irfan-ul-Quran continue through the country

لاہور (21 مئی 2018) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں 40 سے زائد مقامات پر منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے اسکالرز نے دروس عرفان القرآن دیئے۔

گلبرگ میں درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ملک اعجاز احمد اعوان نے کہا کہ قرآن مجید کو پڑھنا، سمجھنا اور ارشادات ربانی پر عمل پیرا ہو کرہی ہم سچے مسلمان بن سکتے ہیں، قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق مضبوط کر کے ہی ہم کامیاب اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔

ٹاؤن شپ میں علامہ محمد لطیف مدنی نے درس عرفان القرآن میں موجود سینکڑوں مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی وانتہاء پسندی کی لعنت کا بنیادی سبب حقیقی اسلامی تعلیمات سے بے خبری ہے، اسلام انسانیت کو سلامتی اور امن دینے والا مذہب ہے، رجوع الی القرآن تحریک منہاج القرآن کے اولین مقاصد میں سے ایک ہے، منہاج القرآن کی نظامت دعوت وتربیت کے اسکالرز پورے ملک میں فہم قرآن کے لیے جو خدمات انجام دے رہیں اس سے معاشرے میں مثبت قدروں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

علامہ غلام ربانی تیمور نے کہا کہ قرآن حکیم کا معجزہ ختم نبوت کی دلیل اور اساس بھی ہے۔ اب انسانیت کو کسی اور نبی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ہدایت کے لیے ان کے پاس آخری الہامی کتاب قرآن کریم موجود ہے جو رسالت محمدی ﷺ کی جامعیت کا کاملیت کی علامت ہے۔

علامہ وقاص علی قادری، علامہ عبد الحی اعوان، علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی ودیگر علماء نے بھی مختلف مقامات پر درس عرفان القرآن کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top