پوپ فرانسس، کارڈینل جین لوئس توران کی امت مسلمہ کو ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد

مورخہ: 04 جون 2018ء

پاکستان میں مبارکباد کا پیغام سہیل احمد رضا نے آرچ بشپ سبسطین فرانسس شاء سے وصول کیا
مبارکبادی پیغام سینٹ انتھونی کیتھولک کیتھڈرل چرچ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر دیا گیا

POP France congratulates Muslims on the Holy Month of Ramadan

لاہور (4 جون 2018) پاپائے اعظم پوپ فرانسس کی مجلس برائے بین المذاہب ویٹی کن سٹی کے صدر کارڈینل جین لوئس توران کی جانب سے امت مسلمہ کے نام ماہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی مبارکباد کا پیغام پاکستان میں کونسل کے نمائندہ اور آرچ بشپ سبسطین فرانسس شاء اور فادر فرانسس ندیم نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کو لاہور سینٹ انتھونی کیتھولک کیتھڈرل چرچ میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر دیا۔ افطار ڈنر میں مسلم، مسیحی ودیگر مذاہب کے رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ ہم ویٹی کن سٹی کی مجلس برائے بین المذاہب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے بے حد مشکور ہیں اور ان کے خیر سگالی کے جذبات، ماہ رمضان، عید الفطر کے مبارکبادی پیغامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مسلم، مسیحی تعلقات امن عالم کے قیام کیلئے ناگزیر ہیں۔ عالمی مسیحی رہنماؤں کی بین المذاہب رواداری کے فروغ میں کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ اسلام نے مذاہب کے درمیان مقابلے کی بجائے مکالمہ کی بنیاد رکھی، بین المذاہب رواداری و ہم آہنگی کے فروغ کی جتنی آج ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہ تھی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اللہ تعالیٰ وطن عزیز سمیت ساری دنیا کو امن، محبت، مذہبی رواداری کا گہوارہ بنائے تاکہ دنیا سے انتہا پسندی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب رواداری اور ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو سننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے، اسی سے امن، برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top