جین لوئیس توران کی وفات پر مسیحی برادری سے اظہار تعزیت کرتے ہیں: سہیل احمد رضا

لاہور (11 جولائی 2018) عالمی مسیحی رہنما پوپ فرانسسز کے نائب پاپائے اعظم کی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے مرکزی صدر جین لوئیس توران کی وفات پر عالمی کیتھولک چرچ کی مسیحی برادری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ کارڈینئل جین لوئیس توران میں عالمی سطح پر پوپ فرانسسز کے نائب کی حیثیت سے بین المذاہب مکالمہ کے لیے شاندار خدمات سر انجام دی ہیں، عالمی امن، بھائی چارے کے فروغ اور تمام مذاہب کے مابین مکالمہ کی فضا قائم کرنے کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے پاکستان کے کیتھو لک مسیحی رہنماؤں سے کارڈینئل جوزف کورٹس اور آرچ بشپ، سبسٹن فرانسسز شا سے فون پر اظہار تعزیت کیا، مسیحی رہنماؤ سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کارڈینئل توران کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سہیل احمد رضا نے کہا کہ مذاہب کے مابین رواداری کو فروغ دینے میں جین لوئیس توران کی کوششوں سے صرف نظر کبھی نہیں کیا جاسکتا، جین لوئیس توران ایک بہت ہی متحرک، فعّال اور محترم مسیحی رہنما تھے، دوسرے تمام مذاہب بالخصوص اسلام کے ساتھ مکالمہ، گفتگو ان کا ایجنڈا تھا، سہیل احمد رضا نے کہا کہ جین لوئیس توران عالمی سیاسی و معاشرتی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے تھے، امن عالم کے لیے جین لوئیس توران نے گرانقدر خدمات انجام دیں، مذاہب کے مابین مفاہمت اور رواداری کے فروغ کے لیے جین لوئیس توران نے ہمیشہ عملی کردار ادا کیا، جین لوئیس توران نے ہمیشہ رواداری، دوستی اور امن کے لیے کوششیں کیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top