ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا کی غیر مسلم مذہبی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات

فرسودہ نظام انتخاب نے کمزور طبقات اور مذہبی اقلتیوں کے حقوق کو بھی پامال کیا ہے:ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز
مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر مذہبی اقلیتوں کا ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے: ملاقات میں گفتگو

لاہور (19 جولائی 2018) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے مسیحی، ہندو، سکھ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی، سہیل احمد رضا نے غیر مسلم مذہبی رہنماؤں کو تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی امن کے قیام، مذاہب عالم کے مابین رواداری کے فروغ اور دہشتگردی وانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عملی کاوشوں پر بریفنگ دی، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے رہنماؤں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشتگردی کی فتوی کی تاریخی کتاب اسلام میں انسانی حقوق اور اسلامی امن نصاب کی فراہمی پر مبنی جدوجہد سے بھی تفصلی آگاہ کیا، غیر مسلم مسیحی رہنماؤں میں ڈائریکٹر پیس سنٹر فادر جیمز چنن، پاسٹر کاشف نواب، پاسٹر فراز گریفن، سکھ رہنماؤں میں سردار ویر سنگھ، سردار وکرم سنگھ، سردار ہیرا سنگھ، ہندو رہنماؤں میں ڈاکٹر وجے کمار، پروفیسر مہیش کمار، داکٹر بلونت کمار ملاقات میں موجود تھے۔

غیر مسلم رہنماؤں نے سہیل احمد رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے حصول کے لیے مؤثر آواز بلند کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلا تفریق رنگ و نسل و جنس مذہب پاکستانی معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو بیدار کرنے اور غریب عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دیا، ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ایسی جرأت مند شخصیت ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف کھلی جنگ کا آغاز کر کے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا، ہم ان کی عظیم جدوجہد پر تمام اقلیتوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان میں بسنے والے مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ وطن سے محبت کرنے والے سچے پاکستانی ہیں، اس ملک میں آباد تمام مذاہب کے ماننے والوں کے آباء و اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں اور حصول پاکستان کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان بنانے میں تمام مذاہب کے لوگ پیش پیش رہے، ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے، ریاست بچانے کے لیے ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں، غیر مسلم رہنماؤں نے اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف فتوے کا دنیا کی تمام اہم عالمی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے اور اس پر مزید کام جاری ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یہ مطالبہ بھی کیا ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں اس فتوے کو بطور نصاب پڑھایا جائے۔

سہیل احمد رضا نے غیر مسلم رہنماؤں کو بتایا کہ دنیا کے 90سے زائد ممالک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وسیع مؤثر اور منظم نیٹ ورک کام کر رہا ہے، تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، سہیل احمد رضا نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ تمام پاکستانیوں کے مساوی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فرسودہ نظام انتخاب میں معاشرے کے کمزور طبقات کے ساتھ ساتھ مذہبی اقلتیوں کے حقوق کو بھی پامال کیا ہے، اقلیتوں کے مذہبی، سماجی اور سیاسی مساوی حقوق کے ہمیشہ سے حامی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top