منہاجیئنز ایجوکیٹرز کا اجلاس

مورخہ 28 جولائی 2018ء بروز ہفتہ منہاجیئنز ایجوکیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کا آغاز قاری خالد حمید کاظمی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ اجلاس کی میزبانی کالج آ ف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاجیئنز آفس نے کی۔

اجلاس میں منہاجیئنز ایجوکیٹرز کےعلاوہ پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، جواد حامد (سینئر نائب صدر منہاجیئنز/ ڈائریکٹر ایڈمن منہاج القرآن انٹرنیشنل)، ڈاکٹر خان محمد ملک (پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز)، ڈاکٹر ممتا زالحسن باروی (پرنسپل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن)، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری (لیکچرر COSIS)، محمد الیاس اعظمی (لیکچرر COSIS)، محمد صابر حسین نقشبندی (لیکچرر COSIS)، آفتاب (کوآرڈینیٹر منہاج کالج برائے خواتین) نے شرکت کی۔

ڈاکٹر خان محمد ملک نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی کارکردگی کے حوالے تفیصلاً گفتگو کی۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے شریعہ کالج میں منہاجیئنز کے کردار اور خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر شفاقت علی الازھری نے نصاب کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔

شیخ اللغہ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر نے روحانی و اخلاقی تربیت پر گفتگو کی جبکہ شیخ الفقہ مفتی عبد القیوم خاں ہزاروی نے دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے۔

رپورٹ: محمد مشتاق قادری (منہاجیئنز کوآرڈینیٹر)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top