سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس، شہداء کا پوسٹ مارٹم کرنیوالے 6 ڈاکٹرز ATC میں طلب

لاہور (24 ستمبر 2018) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز حسین اعوان نے ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کو 25 ستمبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے، جن ڈاکٹرز کو طلب کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر شازیہ منظور، ڈاکٹر زاہد منظور، ڈاکٹر غلام غازی، ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر کاظمی اور اظہر محمود شامل ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی کارروائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مستغیث جواد حامد نے کہا کہ قانونی جدوجہد میں مزید تیزی لائیں گے اور لیگل ٹیم میں مزید سینئر وکلاء کو شامل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا کیس ہے، اس کیس کے فیصلے پر پوری دنیا کی نظر ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک شریف برادران سمیت حواریوں کی طلبی نہیں ہوتی اس وقت تک انصاف کا عمل ٹریک پر نہیں آئے گا۔ جواد حامد نے کہا کہ ملزمان کے وکیل کی طرف سے گواہ کو تھپڑ مارے جانے کے فیصلے کی بھی منتظر ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top