قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف سے قرآن فہمی کو آسان بنا دیا گیا: دیوان احمد مسعود چشتی

ڈاکٹر طاہرالقادری نے دین اسلام کی بے مثال خدمت کی، منہاج علماء کونسل کے مرکزی ناظم سے گفتگو
علم اور امن کے فروغ کے لیے منہاج القرآن کی خدمات قابل تحسین ہیں

لاہور (12 فروری 2019) معروف روحانی شخصیت دیوان احمد مسعود چشتی سجاد نشین دربار عالیہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ پاکپتن کی مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ میر محمد آصف اکبر قادری سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا کو امن، محبت، رواداری کی فکر کو فروغ دینے کیلئے صوفیا کرام کی پاکیزہ زندگیوں کا مطالعہ کرنا ہو گا۔

دیوان مسعود احمد چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی صورت میں ملت اسلامیہ پر احسان کیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس تالیف کے ذریعے صدیوں کا قرض چکا دیا ہے، آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں قرآن فہمی کو اتنا آسان کر کے پیش کر دیا کہ ہزاروں قرآنی موضوعات تک ایک عام آدمی کی رسائی آسان بنا دی۔

انہوں نے کہا کہ بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ سے محبت رکھنے والے لاکھوں مریدین قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں، تمام مسلمان قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو اپنے گھر کی زینت بنا کر علم و معرفت کے موتی حاصل کریں، انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے حصول پاکستان کی جدوجہد میں اپنا خون پیش کیا آج مشائخ رسم شبیری ادا کرتے ہوئے اس عطیہ خداوندی کے استحکام کیلئے پیغام پاکستان کی صورت میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ اس وقت پہلے سے زیادہ امن، محبت، رواداری کی فکر کو فروغ دینے کے لیے صوفی ازم کی ضرورت ہے۔انہوں نے منہاج القرآن کی علم اور امن کے فروغ کے لیے بروئے کار لائی جانے والی مساعی پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top