یورپ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی زبردست پذیرائی

8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سینکڑوں آرڈر مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول
انسائیکلوپیڈیا کے ہزاروں موضوعات خاص و عام کی دلچسپی کا باعث ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین

لاہور (22 فروری 2019) منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی تنظیمات اور عوامی حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی زبردست پذیرائی ہوئی ہے۔ 8جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سینکڑوں آرڈر مرکزی سیکرٹریٹ لاہورکو موصول ہو رہے ہیں۔ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج کل یورپ کے تنظیمی دورے پر ہیں اور وہ یورپی ممالک کی تنظیمات کی طرف سے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کر رہے ہیں۔

مؤرخہ 20 فروری کو ڈنمارک میں اس ضمن میں عظیم الشان تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن محی الدین تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا محض عام سادہ لوح مسلمانوں کے لیے ہی ایمانیات کے باب میں ہی نسخہ اکسیر نہیں ہے بلکہ تحقیق اور اسلامیات کی ریسرچ سے وابستہ محققین، ایم فل، پی ایچ ڈیز کے طلباء و طالبات، سکالرز، پروفیسرز، ججز، وکلاء جیورسٹس، تاجروں، سول سروسز مین، فورسز کے اعلیٰ عہدیداروں، اساتذہ، آئمہ مساجد، علمائے کرام، مشائخ حضرات کے لیے بھی ایک بہت بڑی علمی، تحقیقی خدمت ہے جس سے محققین لائبریریاں اور سینکڑوں کتب کھنگالے بغیر ایک ہی میز پر ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی نشست میں مطلوبہ مواد حاصل کر سکتے ہیں ہر دور میں اللہ رب العزت اپنے خاص بندوں کو اپنے کلام کی تفہیم کی نعمت سے نوازتا ہے جو اپنے زمانے میں اپنے لوگوں کیلئے قرآن فہمی کو آسان بناتے ہیں۔ یہ سلسلہ 14 سو سال سے جاری و ساری ہے اور قیامت تک کے لیے جاری و ساری رہے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اللہ کی تائید و نصرت سے اس باب میں اپنا شاندار حصہ ڈالا اور 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کیا، اس قرآنی انسائیکلوپیڈیا نے ہر مکتب فکر اور ہر سطح کی علمی استعداد رکھنے والے افراد کے لیے قرآن پاک کو پڑھنا اور سمجھنا آسان بنا دیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top