امیروں کے مال و دولت میں محتاجوں کا حق ہے: سیمینار

اسلام حق داروں تک حق پہنچانے کا دین اور ضابطہ حیات ہے
منہاج القرآن پی پی 143 کے زیراہتمام سیمینار سے نوراللہ صدیقی، علامہ امداد حسین مصطفوی و دیگر کا خطاب
حاجی صلاح الدین سلطانی، محمد قاسم سرور، محمد حنیف، اشتیاق حنیف مغل و دیگر کی شرکت

لاہور (25 فروری 2019) تحریک منہاج القرآن پی پی 143 کے زیر اہتمام ’’قرآن کا پیغام انسانیت کے نام‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ امیروں کے مال و دولت میں محتاجوں کا حق ہے، اسلام حق داروں تک حق پہنچانے کا دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے، سیمینار کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کی۔ علامہ احسن مصطفوی، اشتیاق حنیف مغل، حاجی صلاح الدین سلطانی، محمد قاسم سرور، محمد حنیف ،طارق الطاف نے بھی شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نوراللہ صدیقی نے کہا کہ قرآن کا پیغام ’’لاتفرقو‘‘ ہے، فساد فی الارض کرنے اور امن غارت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کر کے عربی زبان نہ جاننے والوں کیلئے قرآن فہمی آسان بنا دی، ہر کلمہ گو مسلمان اس قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا مطالعہ کرے اور اسے ہمیشہ اپنے گھر میں رکھے۔ قرآن زندگی کے ہر گوشے کی رہنمائی کرتا ہے۔

سیمینار کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرنے والوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

سیمینار سے علامہ احسن مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کامل مومن مسلمان کے اوصاف قرآن بتاتا ہے کہ وہ عبادت گزار ہوتا ہے۔ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا، رشتہ داروں، یتیموں، ہمسایوں، اجنبیوں، مسافروں سے نیک برتاؤ کرتا ہے اوروہ کسی بھی حال میں تکبر نہیں کرتا، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرہ ارض کا واحد دین اسلام ہے جو دولت مندوں سے کہتا ہے کہ اپنا مال رشتہ داروں، محتاجوں اور مسافروں کو دو اور فضول خرچی نہ کرو، کیا اس تفصیل کے ساتھ یہ اخلاقی، انسانی آداب اور احکامات دنیا کا کوئی اور مذہب سکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن ایک مسلمان سے کیا تقاضا کرتا ہے اس کا فہم حاصل کرنے کیلئے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا مطالعہ نسخہ اکسیر ہے، سیمینار میں سینئر رہنماؤں علامہ امداد اللہ شاہ، حاجی معراج، حاجی محمد یوسف، عبدالعزیز، محمد زبیر، وسیم الیاس، حاجی محمد امجد اور عبدالحفیظ چودھری نے خصوصی شرکت کی، سیمینار کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دی مانگی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top