سرگودھا: منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے ناظم ڈاکٹر منصور احمد میاں کی والدہ کی رسم قل

مورخہ: 20 مارچ 2019ء

ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کا انتقال

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے ناظم ڈاکٹر منصور احمد میاں کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی پر محفل 20 مارچ 2019 کو جامع مسجد ہاشمی سرگودھا میں ہوئی، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ سے جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ) کی قیادت میں چار رکنی وفد نے شرکت کی، وفد میں علامہ غلام ربانی تیمور (نائب ناظم دعوت)، محمد منشا مغل (PA ٹو شیخ الاسلام) اور قاری محمد عثمان منہاجین (آزاد کشمیر) بھی شامل تھے۔ محفل میں سرگودھا بھر سے تنظیمی وتحریکی ذمہ داران، فورمز اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر منصور احمد میاں کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد سرگودھا میں انتقال کر گئیں تھیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرکزی وفد نے ڈاکٹر منصور احمد میاں سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ، خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مرکزی قائدین، سربراہان شعبہ اور فورمز کی طرف سے اظہار تعزیت کی۔

پروگرام میں علامہ غلام ربانی تیمور نے خصوصی خطاب کیا، جس میں انہوں نے فلسفہ موت وحیات کا ذکر کرتے ہوئے ماں کی عظمت پر گفتگو کی اور پیغام دیا کہ روئے کائنات میں اگر کوئی بلند مقام ومرتبہ چاہتا ہے تو جتنا ہو سکے والدین کی خدمت کرے اور یقینا ڈاکٹر منصور احمد میاں ان خوش نصیب اولاد میں سے ہیں جنہیں ان کی والدہ نےدین مصطفوی کے لئے وقف کر رکھا تھا۔ وہ دیار غیر میں بھی صرف اور صرف عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لئے مصروف ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر منصور احمد میاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے شک والدین کی نعمت کا کوئی بھی نعم البدل نہیں مگر اس مشن مصطفوی کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت کا اثر ہے کہ آج منہاج القرآن کے تنظیمی و تحریکی قائدین وکارکنان غم کی اس گھڑی میں میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے پہلے قل شریف کی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد عثمان نے حاصل کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض محمد کاشف اقبال (ناظم منہاج القرآن سرگودھا) نے ادا کئے جبکہ اختتامی دعا علامہ عبد السعید ہاشمی (خطیب مسجد قادریہ سرگودھا) نے کرائی۔

پروگرام کے دوران شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کینیڈا سے ٹیلی فون پر ڈاکٹر منصور احمد میاں سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر MQI) نے بھی ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کی۔

محفل قل خوانی میں منہا ج القرآن سرگودھا کے جملہ فورمز، عہدیداران، کارکنان اور وابستگان کے سید گلزار حسین شاہ، سید قربان شاہ، محمد اسلم رانجھا، راجہ محمد اکرام ( ناظم ممبر شپ سرگودھا)، حاجی محمد ظفر (سٹی ناظم سرگودھا)، خواجہ ظہور (نائب ناظم سرگودھا)، چودھری امین طاہر (سنیئر نائب صدر سرگودھا)، سدرالحسن (نائب صدر سرگودھا)، احمد شیر (صدر MSM سرگودھا)، میاں عمران ملک (ناظم PAT سرگودھا)، فہیم حیدر چیمہ (صدرPAT سرگودھا) نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: محمدکاشف اقبال (ناظم منہاج القرآن سرگودھا)

ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کا انتقال

ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کا انتقال

ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کا انتقال

ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کا انتقال

ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کا انتقال

ڈاکٹر منصور میاں کی والدہ کا انتقال

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top