منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب

مورخہ: 25 مارچ 2019ء

Collective Marriages 2019 under Minhaj Welfare Foundation

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 16ویں سالانہ اجتماعی پروقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی، جس میں ایک مسیحی جوڑے سمیت 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑے کا نکاح ان کی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پایا۔

تقریب کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، جی ایم ملک، جہاں آراء وٹو، ایم پی اے عائشہ نواز، ممبر کشمیر اسمبلی دیوان غلام محی الدین، تاجر رہنما شبیر سیال، رانا فیاض، جواد حامد، حافظ غلام فرید، سہیل احمد رضا، حاجی محمد اسحق، شہزاد رسول، عائشہ مبشر، سدرہ کرامت، ساجد بھٹی، طیب ضیاء، مظہر علوی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ میر آصف اکبر سمیت اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، ہالینڈ سے آئے تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر عابد عزیز، طاہر بھٹی، شفیق رضا قادری، علی ٹائیگر، عمران نقوی، حاجی محمد اسلم فرانس سے اعظم چوہدری سمیت معروف شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

ہر دولہن کو 2 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفے میں دیا گیا، 15 سو سے زائد باراتیوں کو کھانا کھلایا گیا، دولہنوں کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بنائے گئے بیوٹی پارلر میں تیار کیا، باراتوں کی آمد کا سلسلہ صبح 10 بجے شروع ہوا جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہا، ہر بارات اور دولہے کا استقبال بینڈ باجوں کے ساتھ کیا گیا، منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بارات کا استقبال کیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں نے خواتین کو خوش آمدید کہا، دولہوں اور دولہنوں کو قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے خصوصی تحائف بھی دئیے گئے۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری فلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات بتائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ فاطمہ سلام اللہ علیہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ بیٹی کے پیدائش پر پریشان ہونے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ بوڑھی عمر میں جو ہمدردی اور پیار بیٹیاں دیتی ہیں کوئی اور نہیں دے سکتا۔ شادیوں کی تقریب میں موجود نو بیاہتا جوڑوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کریں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سامنے کھڑا ہونے کی وجہ میری تعلیمی قابلیت ہی تھی۔ تحریک منہاج القرآن کو شادیوں کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، اس کاوش کو ساری دنیا میں سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن نے انسانی خدمت کا حق ادا کر دیا۔ تحریک منہاج القرآن کو دین کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ انسانیت کی خدمت کی توفیق بھی بخشی ہے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ میں رشتہ ازدواج میں میں منسلک ہونیوالوں جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ امن اور انسانی خدمت کی بات کی ہے۔ انسانی خدمت کا فریضہ انجام دینے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اسلام کے فلسفہ اخوت و مواخات کی عظیم انسانی و روحانی تعلیمات اور روایات پر کاربند ہے۔ کسی ضرورت مند کی مدد کرنا افضل ترین عمل اور عبادت ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد کر کے اپنا دینی، اخلاقی اور ملی فریضہ پورا کیا ہے، انہوں نے تقریب میں شرکت کرنیوالے مہمانوں اور جملہ احباب کو مبارکباد دی اور کہا کہ دکھ سکھ بانٹنا دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا عمل اللہ اور اسکے رسول کے نزدیک پسندیدہ ترین عمل ہے۔

ایم پی اے عائشہ نواز اور جہاں آراء وٹو نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن انسانیت کی بھلائی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، کسی بھی اسلامی ریاست کا پہلا فریضہ انسانی فلاح و بہبود ہے، شاندار تقریب کے انعقاد پر منہاج القرآن کو مبارکباد دیتے ہیں۔

مفتی عبد القیوم خان ہزاروی نے خطبہ نکاح دیا اور دعا کروائی۔ پروقار تقریب کے اختتام پر مسلم دلہنوں کو قرآن پاک کے سایے تلے رخصت کیا گیا، اس موقع پر ہال میں موجود خواتین آبدیدہ ہو گئیں۔

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے اپنے اختتامی کلمات میں معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ وقاص قادری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔

سٹیج پر دولہا دلہنیں

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

مہمانان گرامی و شرکاء

مقررین

باراتوں کو استقبالیہ

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

رسم نکاح

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

مسیحی جوڑا

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

دولہا و دلنہوں کو تحائف

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

جہیز

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

معزز مہمان کو شیلڈ

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

گروپ فوٹو

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن اجمتاعی شادیاں 2019

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top