منہاج القرآن لاہور کے وفد کی ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید سے ملاقات

وفد نے ڈپٹی کمشنر کوعرفان القرآن اور انسداد دہشتگردی کا امن نصاب تحفے میں دیا
وفد میں امیر لاہور حافظ غلام فرید، ثناء اللہ، حفیظ اللہ جاوید، مرزا ندیم بیگ، راجہ محمود عزیز شامل تھے

لاہور (یکم اپریل 2019) تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے کی۔ منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کادہشتگردی کے خلاف تاریخی فتویٰ اور انتہاپسندانہ نظریات کے خاتمے کیلئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کیلئے 46 کتب پر مشتمل امن نصاب کا تعارف کروایا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو عالمی سطح پر ان کتب کے اثرات کے حوالے سے بھی مکمل بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہاکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں علم، امن و سلامتی بین المذاہب و بین المسالک رواداری کیلئے منہاج القرآن کی عملی کاوشیں اور جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کو انتہا پسندانہ افکار و نظریات سے بچا کر علم، امن، روحانیت اور اخلاقیات کی طرف مائل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام اور انسانیت کی جو خدمت کر رہے ہیں اسکی بنیاد اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے محبت پر قائم ہے۔ حافظ غلام فرید نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بتایا کہ 8جلدوں پر مشتمل ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تحقیقی فتویٰ، امن نصاب وقت کی اہم ضرورت اور اگلی نسلوں تک رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساڑھے 5 سو سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ منہاج القرآن کے تحت 7سو سے زائد سکول فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ درجنوں کالجز اور عالمی معیار کی منہاج یونیورسٹی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وفد میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم انجنیئر ثناء اللہ، نائب امیر حفیظ اللہ جاوید، مرزا ندیم بیگ، ناظم تعلقات عامہ راجہ محمود عزیز، اظہر صابری اور ذوالقرنین خان شامل تھے۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو عرفان القرآن اور انسداد دہشتگردی کا امن نصاب تحفے میں دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top