ڈاکٹر غزالہ حسن قادری سے سندھ، خیبرپختونخواہ، پنجاب کی عہدیداروں کی ملاقات

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ تربیتی تنظیمی کیمپ کا آغاز ہو گیا
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری خصوصی لیکچر دینگے

Dr Ghazala Hassan Qadri addresses KPK office bearers

لاہور (3 اپریل 2019) منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی مرکزی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری سے سندھ، کے پی کے، پنجاب کی عہدیداروں نے ملاقات کی اور تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ دی، اس موقع پر مرکزی صدر فرح ناز و دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ تھیں۔

ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن علم، امن کی تحریک ہے، خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنا، انہیں ان کی اسلامی، قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے قابل بنانا اور عصری تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہمارے اہم اہداف ہیں۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری سے کراچی، نواب شاہ، ڈی آئی خان، مانسہرہ، حویلیاں، ایبٹ آباد، ہری پور اور لاہور کی تنظیمات نے بھی ملاقات کی۔

دریں اثناء منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 5 روزہ سالانہ تربیتی تنظیمی کیمپ کا مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آغاز ہو گیا۔ سالانہ تربیتی تنظیمی کیمپ میں قرآن فہمی، قرآن حکیم کا لفظی اردو و انگریزی ترجمہ، عربی گرائمر، قرآنی انسائیکلوپیڈیا، عقائد اور فن خطابت پر معلمات کو خصوصی لیکچرز دئیے جائیں گے، اس کے علاوہ تدریسی مہارت اور ریسرچ تکنیکس پر عملی مشقیں بھی کورس کا حصہ ہونگی۔ 5 روزہ سالانہ تربیتی تنظیمی کیمپ 7 اپریل کو اختتام پذیر ہو گا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، فرح ناز، حافظ سعید رضا بغدادی خصوصی لیکچر دیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top