منہاج القرآن ویمن لیگ کا اجلاس، داتا دربار خود کش دھماکہ کی مذمت

مورخہ: 08 مئی 2019ء

رمضان المبارک میں خون کی ہولی کھیلنے والے اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں
اجلاس کی صدارت مسز فضہ حسین قادری نے کی، فرح ناز، سدرہ کرامت دیگر رہنماؤں کی شرکت
اجلاس میں شہر اعتکاف اور سیدہ کائنات کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

لاہور (8 مئی 2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مسز فضہ حسین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں داتا علی ہجویری کے مزار کے باہر خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور شہدا کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی گئی۔ خواتین رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں خون کی ہولی کھیلنے والے اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ اجلاس میں مرکزی صدر فرح ناز، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ثناء وحید، ام حبیبہ، فریدہ سجاد، علینہ الیاس، میمونہ شفاعت و دیگر خواتین شریک تھیں۔ اجلاس میں شہر اعتکاف کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہر اعتکاف میں ہزاروں خواتین معتکف ہوں گی۔

مسز فضہ حسین قادری نے کہا کہ ملک بھر سے آنیوالی معتکفین کے آرام اور تعلیم و تربیت کا بھرپور خیال رکھا جائے اور ہر سال کی طرح مثالی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ معتکفین کے تحفظ، خوراک اور آرام کا خیال رکھا جائے۔

اجلاس میں 11 مئی کو الحمرا ہال 2 مال روڈ لاہور میں منعقد ہونیوالی سیدہ کائنات کانفرنس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کا عنوان ’’عورت کی عظمت سیرت سیدہ کائنات کی پیروی میں ہے‘‘۔ کانفرنس میں صوبائی وزراء، مذہبی، سیاسی، سماجی خواتین رہنماؤں کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین سیدہ کائنات رضی اللہ عنہ کی شخصیت مطہرہ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top