منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر بین المذاہب افطار ڈنر کا اہتمام

مورخہ: 18 مئی 2019ء

Interfaith Iftar dinner at Minhaj ul Quran Secretariat

انٹرفیتھ ریلیشنز یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، انٹریکٹو ریسورس سنٹر اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ’’بین المذاہب افطار ڈنر‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی، ہندو، سکھ اور مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ کرامت جمیل ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ، شاہد غوری اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی سمیت اہم رہنما تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تمام مذاہب کی مقدس کتب کی تلاوت سے ہوا، مختلف مذاہب کے اہم رہنماؤں نے تقریب میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے نوجوانوں نے نماز مغرب ادا کرنے والے مسلمانوں کے گرد علامتی حفاظتی حصار بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ مختلف مذاہب کے نوجوانوں نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر اس عہد کا اظہار بھی کیا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کے اقلیتیں قومی جسم کا حصہ ہیں ان کے بغیر خوش حال معاشرہ کا قیام ناممکن ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور قیام امن کی دعا کی گئی اور عالمی امن کیلئے بھی دعا کی گئی۔

Interfaith Iftar dinner at Minhaj ul Quran Secretariat

Interfaith Iftar dinner at Minhaj ul Quran Secretariat

Interfaith Iftar dinner at Minhaj ul Quran Secretariat

Interfaith Iftar dinner at Minhaj ul Quran Secretariat

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top