خوشحالی کیلئے طاقتوروں کا بےرحم احتساب ناگزیر ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

مورخہ: 20 مئی 2019ء

جس نظام میں مقتولوں کو غیر جانبدار تفتیش کا حق نہ ملے، اس کا ختم ہو نا بہتر ہے
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا اجلاس سے خطاب
اجلاس میں بریگیڈیئر (ر)اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک و دیگر رہنما شریک تھے

لاہور (20 مئی 2019ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دیانت و صداقت کے کلچر کو فروغ دینا آئین پاکستان اور اسلامی تعلیمات کا ناگزیر تقاضا ہے۔ کرپشن، انصافی اور اقرباپروری نے پاکستان کی نظریاتی بنیادوں پر کھوکھلا کر کے رکھ دیا، جس نظام کے تحت مقتولین کے ورثاء کو انصاف تو کیا غیر جانبدار تفتیش کروانے کا حق بھی نہ ملے اس نظام کا ملیا میٹ ہو جانا ہی پاکستان اور اس کے عوام کے مفادمیں ہے۔ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، کرپشن کے خاتمے کیلئے عدلیہ کا کردار اہم ہے، پاکستان طاقتورں کے بے رحم احتساب کے بغیر خوشحالی کی پٹڑی پر نہیں چڑھ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، رفیق نجم، احمد نوازانجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، فرح ناز، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، راشد کلیامی و دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں شہر اعتکاف کے انتظامات اور معتکفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامی کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نوجوانوں کو شہر اعتکاف کا حصہ بننے کیلئے زیادہ سے زیادہ ترغیب دی جائے، نوجوان 10 روز کے لیے دنیا سے ناطہ توڑ کر اللہ سے لو لگائیں اوراپنی باطنی اصلاح کے لیے روحانی تعلیمی،تربیتی ماحول کا حصہ بنیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top