ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی نشان عبرت بنیں گے: ڈاکٹر حسن محی الدین

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیران آج 353 ویں پیشی بھگت رہے ہیں، انصاف نہیں ملا
سی ڈبلیو سی اجلاس سے خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان و دیگر رہنماؤں کی شرکت
منہاج القرآن کو مٹانے کے منصوبے بنانے والوں کا اپنا نام و نشان مٹ رہا ہے: خرم نواز گنڈا پور

لاہور (11جولائی 2019ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیران آج اے ٹی سی میں 353 ویں پیشی بھگت رہے ہیں، نظام انصاف ہمارا جتنا مرضی امتحان لے لے ہم جھکنے والے نہیں، قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ کسی بھی شکل میں ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی نشان عبرت بنیں گے۔ سیاست عوامی خدمت اورعبادت کا نام ہے مگر جب سیاست کو دنیاوی آسائشوں کا ذریعہ بنا لیا جائے اور انسانیت کی جگہ فرعونیت لے لے تو پھر یہی سیاست انسان کو جہنم کا ایندھن بنا دیتی ہے۔ جنہوں نے سیاست کو ذاتی منفعت کا ذریعہ بنایا ان کا انجام سب کے سامنے ہے۔ جو منہاج القرآن کا نام ونشان مٹانے کے منصوبے بناتے تھے آج ان کا نام و نشان مٹ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی ڈبلیو سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، سید الطاف حسین شاہ، جواد حامد، انجینئر رفیق نجم، احمد نواز انجم، نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری، مظہر محمود علوی، فرح ناز، سہیل رضا، عرفان یوسف، حافظ غلام فرید و دیگر ممبران سی ڈبلیو سی نے شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج القرآن کے فنانس ڈائریکٹر عدنان جاوید مرحوم، یوتھ لیگ کے سابق مرکزی صدر شعیب طاہر کے والد، باسط ملک کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا قرآنی ورژن یو کے سے شائع ہونے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد دی گئی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے قرآن کا امن، محبت، اخوت کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top