جنگلات گلوبل وارمنگ کے خطرات کیخلاف حفاظتی بند ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 22 اگست 2019ء

کارکن شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: قائد منہاج القرآن کی ہدایت
حدیث نبویؐ ہے جس نے اچھی نیت سے درخت لگایا اس نے عبادت کی، بیان

Dr Tahir ul Qadri motivation for Plantation

لاہور (22 اگست 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی تمام تنظیمات، ممبران کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ جہاں کہیں بھی ہیں اپنے اپنے مقام پر شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے ایک ایک درخت لگائیں اور پھر پروان چڑھنے تک اس کی نگہداشت کریں، حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے جس شخص نے اس نیت کے ساتھ درخت لگایا کہ اس کے سائے میں لوگ بیٹھیں گے، اس کا پھل کھائیں گے، اس کا یہ عمل اللہ کے حضور عبادت اور صدقہ خیرات ہے، اسلامیان پاکستان عبادت کے اس انداز کی طرف بھی متوجہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے ہر ممبر پر واجب ہے کہ وہ اپنے حصے کا درخت لگائے، الحمدللہ لاکھوں گھرانے منہاج القرآن سے وابستہ ہیں، ہر گھرانے کا ہر فرد اس کارخیر میں حصہ لے، بچے گھر کے اندر گملوں میں پودا لگا کر اپنا فرض پورا کریں، انہوں نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ درخت لگانے کے دینی فوائد بھی ہیں اور طبی، ماحولیاتی ثمرات بھی ہیں، درختوں کی بہتات ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرتی ہے، جنگلات گلوبل وارمنگ کے خطرات اور مضمرات کے خلاف بہت بڑا حفاظتی بند ہیں، انہوں نے کہا کہ درخت زمین کی ضرورت اور خوبصورتی ہیں، درختوں سے ایک صحت مند زندگی کی بقاء جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر سال اگست، ستمبر کے مہینوں میں مون سون کے موسم میں بارشیں بھی ہوتی ہیں اور سیلاب بھی آتے ہیں اور سیلاب کی وجہ سے کسانوں، کاشتکاروں اور ڈیری فارمرز کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، درخت سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم سے کم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویمن لیگ، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور وہ جملہ تربیتی شعبہ جات جو مختلف اضلاع میں تنظیمی دورہ جات اور دروس قرآن کے لیے وزٹ کرتے ہیں وہ اپنے دروس اور تنظیمی سرگرمیوں کے دوران شجرکاری کی اہمیت، ضرورت اور ناگزیریت کو بھی اجاگر کریں اوراس پیغام کو اپنی بیداری شعور مہم کا حصہ بنائیں۔




تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top