منہاج یونیورسٹی میں دو روزہ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع

سائنس اور مذہب کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں یورپ، امریکہ کے سکالرز شرکت کرینگے
پڑھے لکھے پاکستان کی تشکیل سائنسی ترقی اور ایجادات سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے: شاہد سرویا
کانفرنس میں ملک بھر کی نجی اور سرکاری یونیورسٹیز کے طلبا اور طالبات فیکلیٹیز کو مدعو کیا جائے گا

International Conference MUL

لاہور (12 اکتوبر 2019ء) پرووائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد سرویا نے کہا ہے کہ منہاج یونیورسٹی میں 26 اور 27اکتوبر 2019ء کو ’’سائنس، وجوہات اور مذہب ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات اور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کانفرنس کا مقصد طلباء، طالبات کو دنیا بھر میں ہونے والی ایجادات، علمی، تحقیقی موضوعات اور پیشرفت کے حوالے سے باخبر رکھنا ہے، کانفرنس میں یو کے، یو ایس اے، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے معروف یونیورسٹیز کے سکالرز، پروفیسرز، ڈاکٹرز اپنے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیز کے ساتذہ، پروفیسرز، علمائے کرام کے علاوہ طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرشاہد سرویا نے کہا کہ پڑھے لکھے پاکستان کی تشکیل اور باشعور نوجوان نسل پروان چڑھانے کے لیے سائنسی ترقی اور ایجادات سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے یونیورسٹی کی سطح پر بین الاقوامی دانشوروں کے مابین تبادلہ خیال بھی ضروری ہے اور منہاج یونیورسٹی لاہور اس قومی اور ملی ضرورت کو پورا کرنے کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ 26 اور 27 اکتوبر کو ہونے والی دو روزہ کانفرنس کا موضوع انتہائی اہم ہے، مذہب اور سائنس کے درمیان موجود تعلق کو اجاگر کرنے کے لیے یہ کانفرنس ایک اہم استدلال کی بنیاد فراہم کرے گی۔

انہوں نے منتظمین کو زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس میں ملک بھر کی نجی اور سرکاری یونیورسٹیز کے طلبا اور طالبات فیکلیٹیز کو مدعو کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد سرویا نے کہا کہ مذہب کی پرامن تعلیمات اور سائنس کے تجرباتی مشاہداتی نتاءج کی بنیاد پر ہم بین المذاہب ہم آہنگی قائم کرنے اور پرامن گلوبل ورلڈ کی تشکیل میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top