حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور سنت دین ہے۔

قرآن اس سیرت کو قیامت تک کے لیے محفوظ کرنے کا الوہی انتظام ہے
میلاد النبی کانفرنس سے مفتی عبد القیوم ہزاروی، علامہ رانا محمد ادریس کا خطاب

لاہور (2 نومبر2019) منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ مفتی عبد القیوم ہزاروی نے سعید رضا بغدادی کی رہائش گاہ پر میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد شرک کی جڑ کاٹتا ہے، حضور کی ولادت پاک کا جشن بار بار منانے سے عقیدہ توحید میں پختگی آتی ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا دین حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور سنت ہے، قرآن اس سیرت اور سنت کو قیامت تک کے لیے محفوظ کرنے کا الوہی انتظام ہے۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب میں معروف ثنا خوان مصطفیٰ شکیل طاہر نے گلہائے عقیدت پیش کیے، ڈاکٹر ممتاز الحسن بارودی، رانا فیاض، رانا اکرم قادری، نوراللہ صدیقی، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول، قاری ریاست چدھڑ، حاجی منظور حسین، علامہ منہاج الدین، عین الحق بغدادی و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top