کراچی: عالمی کتب میلہ میں منہاج پبلی کیشنز کا سٹال، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی پزیرائی

Karachi International Book Fair (KIBF)

ایکسپو سینٹر کراچی میں پارنچ روزہ عالمی کتب میلے میں منہاج القرآن پبلی کیشنز کا کتب اسٹال لگایا گیا، بک سٹال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و تصانیف کو ڈسپلے کیا گیا۔ پانچ روزہ بک فیئر کے دوران منہاج القرآن کا بک سٹال عوامی توجہ کا مرکز رہا۔ اس موقع پر لوگوں نے منہاج القرآن پبلی کیشنز کے بک سٹال سے کتب کی خریداری کی اور ہزاروں کتب کی سیل کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

بک سٹال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب میں تاریخ ساز قرآنی انسائیکلوپیڈیا، دہشت گردی کیخلاف نصاب امن، قرآنی فلسفہ انقلاب، المنہاج السوی سمیت دیگر اہم کتب کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

منہاج القرآن پبلی کیشنز کے سٹال پر ہزاروں لوگوں سمیت اہم سیاسی، سماجی شخصیات سمیت صحافی اور وکلا رہنماؤں نے بڑی تعداد میں وزٹ کیا اور کتب میں گہری دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ وزٹرز نے شیخ الاسلام کے علمی کام کو سراہا اور منہاج القرآن کے بک سٹال کو منفرد قرار دیا۔

پانچ روزہ عالمی کتب میلے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، مفتی عامر، محمد حسین محنتی، سید ظفر اقبال شاہ، مرزا جنید علی، مفتی مکرم قادری، علامہ اشتیاق شاد، الیاس مغل و دیگر کا منہاج پبلی کیشنز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، قلمی، سماجی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی کاوشوں پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے اسکالرز اپنے علم اور کردار، قلم سے دنیا کے سامنے اسلام، مسلمانوں اور پاکستان کا اصل چہرہ پیش کر رہے ہیں جس سے بین المذاہب امن محبت بھائی چارگی کو فروغ مل رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی علمی شخصیات خوش نصیب اقوام کو صدیوں میں نصیب ہوتی ہیں۔

Karachi International Book Fair

Karachi International Book Fair

Karachi International Book Fair

Karachi International Book Fair

Karachi International Book Fair

Karachi International Book Fair

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top