منہاج یونیورسٹی کی عالمی کانفرنس اختتام پذیر، لاہور ڈیکلریشن کی منظوری

تعلیمی اداروں کے بین الاقوامی اقتصادی ماہرین پر مشتمل تھنکر فورم بنانے کا اعلان
قرضوں کے سہارے جینے والے ملک اپنی آزادی اور خودمختاری کھو دیتے ہیں
ڈیکلریشن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پیش کیا ڈاکٹر محبوب الحسن کا ریسرچ پیپر بہترین قرار پایا

World-Islamic-Economics-and-Finance-Conference

لاہور (26 جنوری 2020ء) منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس کے اختتامی سیشن میں اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی ماہرین اور سکالرز پر مشتمل تھنکرز فورم تشکیل دیا جاتا ہے جو غربت میں کمی بالخصوص اسلامی ممالک میں اقتصادی استحکام کے لئے اپنا فکری کردار ادا کرے گا اور اس فورم کے ذریعے سرکاری اور نجی بزنس کمیونٹی اور صنعتی شعبہ کو شامل کیا جائے گا قرضوں پر زندہ رہنے والے ملک اپنی آزادی اور خود مختاری دیتے ہیں، اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے سب جیتے ہیں اصل زندگی دوسروں اور آئندہ نسلوں کے لیے جینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حقیقی تصور کے لیے حضرت عمر فاروق اور عمر بن عبدالعزیز کے دور کا مطالعہ کیا جائے۔ اعلامیہ کو لاہور ڈیکلریشن کا نام دیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد بھی موجود تھے، شرکائے کانفرنس نے اعلامیہ کی منظوری دی۔ ڈاکٹر محبوب الحسن کا ریسرچ پیپر بیسٹ پیپر قرار پایا دوسرا بیسٹ پیپر سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے پیش ہونے والا قرار پایا۔

چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے بلاک چین کے سسٹم کو ڈویلپ کر کے اسلامی معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ہمارے تعلیمی ادارے ایک مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس ضمن میں منہاج یونیورسٹی کی جانب سے اسلامک اکنامکس ایند فنانس پر عالمی کانفرنس کا انعقاد پاکستان اور مسلم امہ میں اسلامی معیشت کے فروغ میں اہم کردار اداکرسکتا ہے۔

اختتامی سیشن میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد، پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، نامور اداکارپروڈیوسر اور فلم سٹار عثمان پیرزادہ، سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید ڈپٹی سیکرٹری تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چوہدری عثمان احمد چیئرمین وویمن ڈویلپمنٹ تنزیلہ عمران نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل کیمبرج امریکہ ڈاکٹر کبیر حسن اور ڈائریکٹرجنرل آف اسلامک فنانس انگلینڈ ڈاکٹر ہمایوں ڈار نے کانفرنس کے اختتامی سیشن میں اپنے مقالے پیش کئے۔

اختتامی سیشن میں پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سابقہ وفاقی سیکرٹری فنانس ڈاکٹر مسعود خان، سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ اے پاشا، ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی ڈاکٹر احمد علی صدیقی، فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ سلیم احمد رانجھا اور سینئر مینیجر بحرین ڈاکٹر رضوان ملک نے حصہ لیا اورطلبہ کے سوالات کا جواب دیا۔

تقریب میں ڈپٹی چئیرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جانب سے اسلامک فنانس کے موضوع پر لکھی گئی دو تحقیقی کتب کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔

کانفرنس کے اختتام پر ڈپٹی چئیرمین بورڈ آف گورنرزمنہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی ریسرچ سکالرز کو ایوارڈز سے نوازا۔ کانفرنس کے بہترین انتظامات پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر خرم شہزاد کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top