ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ پر عمران خان، آصف زرداری، چودھری شجاعت، بلاول کی مبارکباد

صوبائی اور وفاقی وزراء نے بھی نیک خواہشات کے پیغامات بھجوائے، اندرون، بیرون ملک تقریبات
چودھری پرویز الٰہی، غلام سرور، فواد چودھری، سید سعید الحسن شاہ، کامل علی آغا، چودھری ظہیر الدین کی مبارکباد

لاہور (19 فروری 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں نے انہیں اپنے پیغامات میں مبارکباد دی ہے اور ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان، پاکستان پپیلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزراء فواد چودھری، غلام سرور خان، ڈاکٹر نور الحق قادری، صوبائی وزراء ڈاکٹر مراد راس، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، میاں اسلم اقبال، چودھری ظہیر الدین خان، صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، ہاشم جواں بخت، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، سردار محسن لغاری، آشفہ ریاض فتیانہ، سربراہ مجلس وحدت السملمین علامہ راجہ ناصر عباس، صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت علی یوسف زئی، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت اجمل وزیر، مسلم لیگ قائداعظم پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا، میاں منظور احمد وٹو، میاں عمران مسعود، بیرسٹر عامر حسن، جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، تنزیلہ عمران نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکبادی پیغامات بھجوائے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی طرف سے فیصل آباد، لاہور، ملتان، اسلام آباد، کراچی، پشاور، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کانفرنسز منعقد ہوئیں اور ان کی فروغ علم اور فروغ امن کیلئے انجام دی گئی تحریری اور تقریری خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ناروے، ڈنمارک، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجئم، پیرس، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، برطانیہ، امریکہ کے مختلف شہروں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات کی طرف سے ان کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ان کی علم اور امن کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سالگرہ کی مرکزی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد، خرم نواز گنڈاپور، سید الطاف حسین شاہ، جی ایم ملک، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، شہزاد رسول، حافظ غلام فرید، سعید اختر، طیب ضیاء، قاری ریاست چدھڑسمیت بڑی تعداد میں رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top