ڈاکٹر توقیر شاہ ماڈل ٹاؤن کے 14بے گناہوں کے قتل عام کا مرکزی کردار ہے: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 05 مارچ 2020ء

تحریک انصاف کے تمام سینئر، جونیئر رہنما توقیر شاہ کے کردار سے واقف ہیں
تمام سیاستدان اور بیوروکریٹس جانتے ہیں کہ ڈاکٹر توقیر شاہ شہباز شریف کا دست راست ہے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار کی تعیناتی پر حیرت ہے:سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
موجودہ حکومت سے توقع کررہے تھے کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے، توقیر شاہ کی تعیناتی سے حیرت ہوئی
نوراللہ صدیقی، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، قاضی شفیق الرحمن، عارف چودھری کا توقیر شاہ کی تعیناتی پر ردعمل

PAT Secretary General Khurram Nawaz Gandapurلاہور (5 مارچ 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی تعیناتی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے تمام سینئر و جونیئررہنما ڈاکٹر توقیر شاہ کے کردار سے خوب واقف ہیں۔ جسٹس باقرنجفی رپورٹ میں ڈاکٹر توقیر شاہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے مکمل معلومات رکھنے اور رابطہ کار ہونے کا اعتراف بھی کررکھا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ ماڈل ٹاؤن کے 14بے گناہوں کے قتل عام کا مرکزی کردار ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار کی تعیناتی پر حیرت ہے، قاتلوں کی حکومت میں تو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو مراعات دی جارہی تھیں، قاتل اشرافیہ نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو سفیر بنا کر جنیوا بھی بھیجا، حیرت اور افسوس اس بات پر ہے کہ موجودہ دور حکومت میں بھی ان کرداروں کو اہم عہدوں سے نوازا جارہا ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ شہباز شریف سے ہدایت لے کر پولیس افسران کو پہنچاتا رہا جس کا اعتراف وہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں کر چکا ہے، صوبہ پنجاب سے وابستہ تمام سیاستدان اور بیوروکریٹس جانتے ہیں کہ ڈاکٹر توقیر شاہ شہباز شریف کا دست راست ہے۔ واضح سیاسی وابستگیاں رکھنے والے بیوروکریٹ کس کی ایماء پر اعلیٰ عہدوں پر لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس میٹنگ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہوا ڈاکٹر توقیر شاہ بھی اس میٹنگ کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین پانچ سال بعد بھی قومی اداروں سے انصاف مانگ رہے ہیں جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومتی اشارے پر خون کی ہولی کھیلنے والے افسران کو قاتلوں کی حکومت میں بھی نوازا گیا اور موجودہ حکومت میں بھی ترقیاں دی جارہی ہیں۔

دریں اثناء صوبائی صدور بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق الرحمن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عارف چودھری و دیگر سینئر رہنماؤں نے بھی توقیر شاہ کی تعیناتی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو قاتلوں کی حکومت تھی جن سے خیر او رانصاف کی کوئی توقع نہ تھی۔ موجودہ حکومت سے ہم امید کررہے تھے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے لیکن توقیر شاہ کی تعیناتی سے حیرت ہوئی۔

model town massacre

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top