خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوگا: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 07 مارچ 2020ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ویمن سمٹ ہوگا اور ریلی نکالی جائیگی
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شاندار تعلیمی تربیتی کردار پر خواتین کو مبارکباد دی

لاہور (7 مارچ 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا، اور نہیں ہی آبادی کے نصف کو دیوار سے لگانے کی کوئی کوشش کامیاب ہو سکتی ہے، انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی رہنماؤں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمن امپاورمنٹ یہ ہے کہ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے انھیں وراثتی حق دیا جائے اور آئین قانون میں خواتین کو جو تحفظ دیا گیا ہے اس کا احترام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم و تربیت دینے والے نبوی راستے اور خواتین پر ظلم کرنے اور ظلم کرنے کا جواز ڈھونڈنے والے ابوجہل کے راستے پر ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی تعلیم و تربیت کے پروگرام مرتب کرنے اور کامیابی سے چلانے پر مبارکباد دی۔

دریں اثنا منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام آج اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں ویمن سمٹ 2020 منعقد ہو گا اور اختتام پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی ہوگی، مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوگا ویمن سمٹ میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور جماعتوں کی خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، عائشہ مبشر، نصرت آمین، راضیہ نوید، ام حبیبہ اسماعیل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے مارچ کے حوالے سے جو کوڈ آف کنڈکٹ دیا اس پر عمل درآمد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے، خواتین کے حقوق کے نام پر کسی قسم کا تماشا برداشت نہیں کیا جائے گا، مٹھی بھر نامعلوم خواتین حقوق نسواں کی آڑ لیکر انسانی اخلاقیات اور اقدار و روایات کا جنازہ نکالنے پر تلی ہوئی ہیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والی خواتین کو بھی بتائیں گی کہ حقیقت میں خواتین کے حقوق اور احترام سے کیا مراد ہے؟ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن واک میں سینکڑوں خواتین شریک ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top