لاہور میں 30 مقامات پر اجتماعی قربانی کرینگے: ثناء اللہ خان

ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی آن لائن اجلاس میں بریفنگ
کھالوں سے حاصل ہونے والی آمدن فلاحی منصوبوں پر خرچ کرتے ہیں
عطیات تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کے لئے استعمال کرتے ہیں

لاہور (29 جولائی 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم ویلفیئر ثناء اللہ خان نے لاہور میں اجتماعی قربانیوں کے انتظامات سے متعلق آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفید پوش طبقہ کی سہولت اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے لاہور میں 30 مقامات پر اجتماعی قربانی کے کیمپ قائم کئے جارہے ہیں اور 150 مقامات پر کھال کولیکشن کیمپ لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی آمدن فلاحی منصوبوں پر خرچ کرتے ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاکھوں روپے مالیت کا اپنی نوعیت کا منفرد میڈیکل موبائل یونٹ تیار کیا ہے جو طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاج اور ٹیسٹوں کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے، سال 2019ء میں لاہور میں 7 ہزار سے زائد غریب مریضوں کو علاج، ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت مہیا کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قدرتی آفات میں متاثرین کی بحالی کے کاموں میں بھی پیش پیش ہوتی ہے، کورونا وائرس کی وباء کے دوران متاثر ہونے والے مزدوروں اور مستحق خاندانوں میں کروڑوں روپے کا راشن تقسیم کیا گیا اور متاثرہ خاندانوں کی نقد مالی امداد بھی کی گئی، انہوں نے کہا کہ دین اور انسانیت کی خدمت کا شاندار ٹریک رکھنے والی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اور عطیات دینا ہر ایک کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ اسلامیان پاکستان ایسی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دیں جن کے کام کو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top