”عقیدہ اہلسنت اور مقام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا و شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس“ 5 اگست کو ہو گی

مورخہ: 03 اگست 2020ء

کانفرنس منہاج القرآن لاہور اور انٹرنیشنل نعت کونسل کے اشتراک سے منعقد ہو گی
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے گفتگو کرینگے
صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ، پیر سید ریاض الحسن شاہ و دیگر شرکت کرینگے

لاہور (3 اگست 2020ء) تحریک منہاج القرآن لاہور اور انٹرنیشنل نعت کونسل کے اشتراک سے ”عقیدہ اہلسنت اور مقام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا و شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس“ 5 اگست بدھ کو منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے گفتگو کرینگے اور فکر انگیز پیغام دینگے، کانفرنس کے میزبان معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری اور چیف آرگنائزر الحاج انجینئر محمد افضل نوشاہی استقبالیہ کلمات ادا کرینگے، کانفرنس کے آرگنائزر شہزاد حنیف مدنی، قاری محمد یونس قادری، الحاج محمد خلیل ملک ہونگے۔ درگاہ عالیہ وارثیہ علامہ اقبال ٹاؤن میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ، پیر سید ریاض الحسن شاہ، پیر سید ظفر اقبال شاہ (علی پور سیداں)، خواجہ معین الدین کوریجہ(کوٹ مٹھن شریف)، عمران شاہ ولی (دائم حضوری)، پیر شمیم صابری، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، حبیب عرفانی (سندر شریف)، شہزاد احمد مجددی، مفتی محمد رمضان سیالوی، پیر شمس الرحمن مشہدی، ڈاکٹر راغب نعیمی، علامہ میر محمد آصف اکبر سمیت مشائخ عظام اور جید علمائے کرام شرکت کرینگے۔ کانفرنس میں اہم سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ اس اہم کانفرنس میں ملک پاکستان کے معروف قرأ و نعت خواں قاری شہباز قمر فریدی، پروفیسر عبدالرؤف روفی، الحاج محمد افضل نوشاہی، الحاج اختر حسین قریشی، و دیگر شرکت کرکے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔ کانفرنس کے اختتام پر عالمی امن، اتحاد امت اور ملک پاکستان میں امن و امان کیلئے خصوصی دعا بھی کی جائیگی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top