اوکاڑہ میں تحریک منہاج القرآن کی ذکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس، علامہ رانا محمد ادریس قادری کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 ستمبر 2020ء کو اوکاڑہ میں ذکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علمائے کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلام الٰہی سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی کا مقصد حکومت یا اختیارات کا لالچ نہیں تھا بلکہ انہوں نے اسلامی اقدار کے احیاء کے لیے قربانی دی۔ امام حسین علیہ السلام کے جذبہ و ایثار و قربانی کی مثال رہتی دنیا تک باقی رہے گی۔ انہوں نے کہ جہاں بھی لوگ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں وہ کربلا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے اسلام کے اصولوں کی خاطر قربانی دینے کا درس دیا، رہتی دنیا تک ذکر حسین ہوتا رہے گا۔

کانفرنس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top