مظفرآباد (آزاد جموں و کشمیر): منہاج القرآن کی ضلعی تنظیم کا ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام 13 ستمبر 2020ء کو ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد کے عہدیداران و کارکنان سمیت ذیلی تنظیمات کے کارکنان نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد کی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن مظفرآباد اور ذیلی تنظیمات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی بپا کردہ تحریک اور ہماری جدوجہد احیائے اسلام، تجدید دین اور غلبہ دینِ حق سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلبۂ دین حق، تجدید اسلام اور احیائے اسلام کے اِس مصطفوی مشن کی تکمیل کو کبھی کسی متعین وقت کے ساتھ خاص نہ کریں۔ تحریک منہاج القرآن نے اسلام کا معتدل چہرہ پوری قوت اور طاقت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ آج الحمدللہ نہ صرف نوجوان نسل، پڑھا لکھا طبقہ بلکہ دنیا کی بڑی بڑی نامور شخصیات تحریک منہاج القرآن کی ممبرشپ لیتے ہوئے اعزاز محسوس کرتی ہیں۔ شیخ الاسلام نے اسلام کو مضبوط دلائل کی قوت کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا کہ نوجوان نسل اسلام کے دامن کو ہی اپنے لیے پناہ گاہ سمجھتی ہے اور اُن کو پھر دینِ اسلام سے ایک رغبت و تعلق حاصل ہوگیا ہے۔ نوجوان نسل اور مؤثر لوگ دینی حلقے سے دور بھاگ گئے تھے، وہ کسی عالمِ دین یا دینی آدمی کا نام سننا گوارا نہیں کرتے تھے۔ تحریک نے احیاء اسلام کا یہ کام کیا کہ اُن کے اندر دین کی مرجھائی ہوئی وابستگی پھر سے زندہ کردی ہے۔ علامہ رانا ادریس قادری نے نئے رفقاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں تحریک منہاج القرآن کی رکنیت لینے پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top