ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی ریاض شاکر کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (26 ستمبر 2020) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی ریاض شاکر کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ایک باصلاحیت پیشہ ور اور قابل صحافی تھے۔ انھوں نے کورٹ رپورٹنگ جیسا حساس فریضہ خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ وہ نوجوان صحافیوں کیلئے انسٹی ٹیوشن کا درجہ رکھتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکریٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بھی ریاض شاکر کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top